وزیر اعظم کا دورہ کراچی سندھ میں امن و امان کے لیے نہیں بلکہ اتحادیوں کو خوش کرنے کے لیے تھا،انور گجر ،رزاق باجوہ

جمعہ 30 جنوری 2015 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماء محمد انور گجر و رزاق باجوہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ کراچی سندھ میں امن و امان کے لیے نہیں بلکہ اتحادیوں کو خوش کرنے کے لیے تھا نواز شریف کو سندھ کی کوئی فکر نہیں بلکہ کہ انہیں اپنے مفاہمتی بھائیوں کے خدشات ،تحفظات اور ناراضگیوں کی فکر ہے نواز شریف سے اپنی اتحادی جماعت کی لوٹ مار ،کرپشن کو سہارا دینے ہی آتے ہیں حالانکہ سندھ پی پی پی کو تحفہ کے طور پر دے چکے ہیں نواز شریف اپنے ان اتحادیوں کی خاطر (ن) لیگ سندھ کو قربان کر کے اس کا جنازہ نکال دیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام پر عذاب بن چکی ہے سندھ میں لوٹ مار ،کرپشن ،قتل و غارت اور لاقانونیت عروج پر ہے سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے وزیر اعظم ایکشن لینے کے بجائے یہاں صرف مفاہمتیوں کے ساتھ صرف تصویری سیشن ہوتا ہے سندھ کی تباہی اور بربادی کی ذمہ داری زرداری کی طرح نواز شریف پر بھی عائد ہوتی ہے انور اور رزاق باجوہ نے کہا کہ نواز شریف نے متحدہ کے کارکنان کے تحفظات کی طرح کبھی اپنے مسلم لیگی ساتھیوں اور کاکنان کبھی خدشات تحفظات کی فکر اور ان کے شکایتیوں کا کوئی ازالہ کیا ہے؟سندھ میں (ن) لیگ کے رہنماوٴں اور کاکنان مخالفین کی وجہ سے ظلم و زیاتی ،انتقامی کاروائیوں اور جھوٹے مقدمات کی بار بار شکایات کرنے پر آج تک کیوں نوٹس نہیں لیا گیا ؟اور نہ ہی ان کے فون اور خطوطوں نے جواب دیا ہے کہ اور نہ ہی مسلم لیگیوں سے سندھ سے آکر ان سے ملنا تک گوارہ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مقتول کارکنان شہید طارق خان ،میاں تیمور ،نعمت اللہ رندھاوا ،اظہار الحسن زیدی و سمیر دیگر کاکنان کی روہیں بھی آج تک تڑپ رہی ہوں گی جن کی تعزیت کے لیے بھی نواز شریف کے پاس کوئی وقت نہیں اور نہ ہی ان کے اہل خانہ سے کوئی ہمدردی کے لیے ٹائم ہے حد تو یہ ہے کہ ان کے قتل کا آج تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیااور نہ ہی وزیر اعظم بن کر کے ان کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی اقدمات کئے ان مسلم لیگی رہنماوٴں کو آپ کا ساتھ دینے کی سزا دی گئی نواز شریف کو مخلص اور جان دینے والے کاکنان کی کوئی فکر نہیں ہے تو وہ کیا ملک و قوم کے ساتھ وفادار ثابت ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :