بلدیاتی ادارے کا رکردگی کو بہتر بنا کر علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایا ت کا ازالہ کریں ،نشاط ضیاء قادری

جمعہ 30 جنوری 2015 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے صفائی وستھرائی اور فراہمی و نکاسی آب جیسے بنیادی مسائل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیاتی ادارے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے محکمانہ کا کردگی کو بہتر بنا کر درپیش بنیادی مسائل سے عوام کو نجات دلائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ مرکزی شاہراہوں ،تجارتی مراکز کے اطراف اور فلائی اوورز ،پلوں اور پیڈسٹرین برج پر صفائی وستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں علاقائی دورے پر عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کے ناقص نظام کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کئے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے موقع پر موجود بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی ترجیح بنیادوں پر عوامی شکایا ت کو ازالہ کیا جائے اور علاقائی سطح پر بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :