صارم برنی ٹرسٹ کی جانب سے شکار پور میں امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی سختی سے مذمت،

حکومت کی جانب سے اندرونی مسائل کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے اس قسم کے واقعات آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں ،صارم برنی

جمعہ 30 جنوری 2015 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) صارم برنی ویلفےئر ٹرسٹ کے چےئرمین اور انسانی حقوق کے رہنما ء صارم برنی نے شکار پور میں امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک عرصے سے خراب صورتحال اور عدم تحفظ کے احساس کے تحت اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں ، ہر واردات کے بعد حکمران سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا جاتا اور جو کیا جاتا ہے وہ دہشت گردوں کے اگلے منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی ہماری سیکیورٹی فورسسزکے لئے سوالیہ نشان بن جاتا ہے ۔

صارم برنی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اندرونی مسائل کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے اس قسم کے واقعات آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں جب تک ان ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اقدامات کرکے انھیں کنٹرول نہیں کیا جاتا اسوقت تک حالات کا اعتدال پر آنا نا ممکن ہوگا ابھی بھی وقت ہے کہ حکومت اندرونی معاملات کو زیر ِ بحث لا کر سنجیدگی سے غور کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ دہشت گردی کے عفریت پر مکمل قابو نہ پایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اس سلسلے میں اب آگے بڑھنا چاہئے ۔صارم برنی نے کہا کہ ٹرسٹ اس حملے میں شہید ہونے والوں دیگر زخمیوں کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور دہشت گرد صرف قوم کے ہی نہیں انسانیت کے بھی قاتل ہیں اس لئے ان کی سرکوبی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :