گھرکی ٹرسٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام ناموس رسالت کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

جمعہ 30 جنوری 2015 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) گھرکی ٹرسٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام ناموس رسالت کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی ریلی مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی کھارا پل تک اختتام پذیر ہوئی جس میں ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر محمد جاوید، راجہ ریاض قدیر چیف ایگزیکٹو راجہ جی اسٹیٹ، ڈائریکٹر نعیم گھرکی، میاں اسحاق، ڈاکٹر عائشہ سمیت دیگر سماجی شخصیات اور ہسپتال انتظامیہ نے شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور رسول کی شان کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر محمد جاوید، راجہ ریاض قدیر، نعیم گھرکی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شان رسول کی خاطر ہم سب مر مٹنے کیلئے تیار ہیں اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی فرانس میں توہین آمیز خاکوں پر مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے اسلام دشمن قوتوں کی یہ گہری سازش ہے امت مسلمہ متحد ہو کر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں آزادی اظہار کی آڑ میں کسی صورت میں بھی اپنے نبی پاک کی توہین برداشت نہیں کریں گے اور ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخی کو جرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا قانون نافز کریں ۔