پشاور کرکٹ کلب آف بلائنڈ کیلئے سالانہ گرانٹ کی منظوری کا اعلان

جمعہ 30 جنوری 2015 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و سیاحت امجد آفریدی نے پشاور کرکٹ کلب آف بلائنڈ کیلئے سالانہ گرانٹ کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ سال کرکٹ چمپئن شپ کے انعقاد پر 3لاکھ روپے کا چیک حوالے کردیا۔ گزشتہ روز کانفرنس ہال محکمہ سیاحت کے دفتر میں مشیر وزیر اعلیٰ کے مشیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سپورٹس و سیاحت ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی ، پشاور کرکٹ کلب آف بلائنڈ کے صدر جاوید خان ، سیکرٹری حبیب اللہ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر سیکرٹری پشاوربلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن حبیب اللہ نے مارچ میں منعقد ہونے والے پہلی قومی یکجہتی خیبرپختونخوا ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ ٹرافی 2015کا اعلان کیا اور اس کیلئے مختص رقم کا وزیر اعلیٰ کے مشیر سے درخواست دی جس پر امجد آفریدی نے 6لاکھ 50ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے ٹورنامنٹ مقررہ وقت پر منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے امجدآفریدی نے کہاکہ فروری میں ہونے والی یوتھ گیمز میں بھی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کو شامل کیا جائے گا اور دیگر کھیلوں کی طرح بلائنڈ ٹیم اور کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا جس میں ان کیلئے گراؤنڈ ، سازوسامان اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ان کیلئے تین لاکھ روپے کا اعلان کی تھا جس کا چیک دی دیا گیاہے ۔

جبکہ مارچ میں ہونیو الے ایونٹس سمیت ایسوسی ایشن کیلئے دیگر سپورٹس ایسوسی ایشنز کی طرح سالانہ گرانٹ شروع کی جائے گی تاکہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم اور ایسوسی ایشن باآسانی ٹورنامنٹس منعقد کر سکیں۔سیکرٹری پشاور کرکٹ کلب آف بلائنڈ ایسوسی ایشن نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کرینگی جس میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی مختلف ٹیموں سے حصہ لینگے۔

پانچ روزہ ٹورنامنٹ مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ اور پاکستان دعوت دینے کیلئے بات چیت جاری ہے جس پر جلد پیش رفت کے بات انہیں یہاں دعوت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سپورٹس کی ترقی کیلئے ترجیہی بنیادوں پر کام کر رہی جو کہ دکھائی دے رہا ہے۔ سپورٹس کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہے اور امید ہے کہ جلد از جلد سپورٹس کیلئے گراؤنڈ سمیت دیگر ایونٹس کا انعقاد ممکن ہو جائے گاجو کہ صوبہ کے کھلاڑیوں کیلئے احسن اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :