وقت آگیا عوام حکمرانوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آکر جوتے مارے گی، بابر اعوان ،

شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنے جارہا تھا لیکن مک مکا کی سیاست کے سوداگروں نے تحریک استحقاق پیش کرنے سے روک دیا،صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 30 جنوری 2015 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنے جارہا تھا لیکن مک مکا کی سیاست کے سوداگروں نے تحریک استحقاق پیش کرنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سینیٹر بابر اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غریب عوام کو پٹرول قلت سے تکلیف ہونے کی وجہ سے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنے جارہا تھا جس میں موقف پیش کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے جان بوجھ کر پٹرول بحران کو پیدا کیا اس لئے اس کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند کیاجائے لیکن مک مکا کی جمہوریت کے سوداگروں اور اپوزیشن جس کا میں حصہ ہوں انہوں نے منع کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول فی بیرل پچاس روپے سے بھی کم ہوگیا ہے لیکن ملک میں 78روپے فی لیٹر پٹرول دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گنے کے چھلکے سے پٹرول بنا کر سرخ رنگ میں بیچا جارہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ جب عوام حکمرانوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آکر جوتے مارے گی

متعلقہ عنوان :