پاکستان کے210 رنز ہدف کا تعاقب، نیوزی لینڈ کی 31 سکور پر پہلی وکٹ گرگئی

ہفتہ 31 جنوری 2015 10:54

پاکستان کے210 رنز ہدف کا تعاقب، نیوزی لینڈ کی 31 سکور پر پہلی وکٹ گرگئی

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی،شاہد آفریدی نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، ایلیٹ نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا 2010 رنز ہدف کے تعاقب میں‌ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کیویز کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گر گئی .برینڈن میکولم بلاول بھٹی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے.اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم 210 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی.قومی ٹیم کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے 58 اور شاہد آفریدی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے ایلیٹ سب سے کامیاب بائولر رہے ، انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :