تھرلر فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، ٹیسکا چوپڑا

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:21

تھرلر فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، ٹیسکا چوپڑا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ٹیسکا چوپڑا نے کہا ہے کہ مجھے تھرلر فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم”انکڑ اروڑا مرڈر کیس“کے بعد ہدایتکار کی طرف سے تھریلر فلم”رہاسیا“کی آفر آئی اس کردار کی وجہ سے میں خود سے مخصوص سنجیدہ کردار کی چھاپ بنا سکتی تھی اس لئے میں نے فلم میں کردار کی پیشکش قبول کی۔

(جاری ہے)

یہ اچھے موضوع کی فلم ہے میں مداحوں کو نہیں کہوں گی کہ فلم دیکھنے ضرور سینماء گھروں میںآ ئیں۔انہوں نے کہا کہ میری ساری توجہ اس وقت کیریئر پر مرکوز ہے، امید ہے شائقین فلموں میں میرے کام کو پسند کرینگے۔