آئندہ فلموں میں بھی ایکشن کردار ادا کرنا پسند کروں گی، تپسی ینو

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:25

آئندہ فلموں میں بھی ایکشن کردار ادا کرنا پسند کروں گی، تپسی ینو

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ تپسی ینو نے کہا کہ آئندہ فلموں میں بھی ایکشن کردار ادا کرنا پسند کرونگی، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم بے بی میں میں نے ایکشن کردار ادا کیا ہے جو مجھے بے حد پسند آیاہے اس لئے چاہتی ہوں کہ آئندہ فلموں میں بھی ایکشن کردارادا کروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن تو نہیں کہ ہر فلم میں ایسا کردار نبھانے کا موقع ملے تاہم جب بھی کسی فلم میں یہ کردار نبھانے کا موقع ملا تو ضرور نبھاؤنگی ۔انہوں نے کہا کہ میری نئی فلم تامل فلم”وٹی راجہ وٹی“ہے جو جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔