جلد ہی نئی فلم کی تاریخ کا اعلان کروں گا،ریتیش بترا

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:31

جلد ہی نئی فلم کی تاریخ کا اعلان کروں گا،ریتیش بترا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) بالی ووڈ ہدایتکار ریتیش بترا نے کہا کہ میں جلد ہی نئی فلم کی تاریخ کا اعلان کرونگا ۔بالی ووڈ ہدایتکار ریتیش بترا جن کی فلم”لنچ باکس“جو سال2014ء میں ریلیز ہوئی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

فلم کی ابھی بھی دنیا کے مختلف ممالک میں نمائش جاری ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رواں سال دو نئے فلمی پراجیکٹس پر کام کرونگا جس کیلئے میں نے سکرپٹ رائٹر سے بھی رجوع کرلیا ہے ، انہوں نے کہاکہ جلد ہی اپنی نئی فلم کا اعلان کرونگا، انہوں نے کہا کہ شائقین کو اچھی اور معیاری فلمیں دینا چاہتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :