میلبورن کلب نے ایمرٹس ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے سٹار بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ کو ٹیم میں شامل کر لیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:54

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے رواں برس مارچ میں دبئی میں شیڈول ایمرٹس ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے سٹار بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ کو ٹیم میں شامل کر لیا ایم سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایونٹ کیلئے انوی ٹیشنل ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں بھارت کے یووراج سنگھ ایلسٹرکک، مائیکل کیربری اور نک کومپٹن جیسے کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں ایم سی سی کے علاوہ لنکا شائر، یارکشائر اور سسکس کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ یووراج سنگھ نے گزشتہ برس ایم سی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے ریسٹ آف دی ورلڈ کپ کے خلاف شاندار سنچری بنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :