لوسی سفارووا اور بیتھانی میٹک سینڈز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 11:55

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا اور بیتھانی میٹک سینڈز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزٹائٹل جیت لیا آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی جائی زینگ اور ان کی تائپے کی جوڑی دار ینگ جان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-6، (7-5) سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :