آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل ‘ نوویک جوکووچ اور اینڈی مرے کل آمنے سامنے ہونگے
ہفتہ 31 جنوری 2015 11:55
میلوربن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں نوویک جوکووچ اور اینڈی مرے کل اتوار آمنے سامنے ہوں گے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاعی چیمپئن سٹانسلاس واورینکا سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا اور دو ٹاپ کھلاڑیوں جوکووچ اور مرے نے عمدہ کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے عالمی نمبر ایک جوکووچ نے دفاعی چمپئن واورینکا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ‘ مرے نے ٹامس برڈچ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
جوکووچ کو اس سے قبل چار بار آسٹریلین اوپن کے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کرنے کے خواہاں ہیں، جوکووچ اگر یہ ٹائٹل جیت گئے وہ پانچ بار آسٹریلین اوپن جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ جوکووچ کو مجموعی طور پر سات گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.