بھارت ‘ پولیس نے بابائے قوم گاندھی جی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کا مجسمہ نصب کرنے اور مندر بنانے کی کوشش ناکام بنادی

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:05

بھارت ‘ پولیس نے بابائے قوم گاندھی جی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کا مجسمہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) بھارت میں پولیس نے بابائے قوم گاندھی جی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کا مجسمہ نصب کرنے اور اس کے نام پر مندر بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہندو تنظیم کے مطابق جو لوگ ہندو مسلم اتحاد کی بات کرتے ہیں وہ ملک کے دشمن ہیں اور یہی لوگ پہلے ملک تقسیم کر چکے ہیں۔میرٹھ کے گنجان شاردا روڈ پر واقع مہاسبھا کے دفتر میں گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا مجسمہ نصب کیا جانا تھاتاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرکے لوگوں کو منتشر کرکے مجسمہ نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ہندو مہاسبھا نے اترپردیش کے سیتاپور ضلع میں گوڈسے کا ایک مندر بنانے کا بھی اعلان بھی کیا ہے جسے پولیس نے ناکام بنادیا ۔

متعلقہ عنوان :