بھارت کی ما حوالیاتی آلودگی سے اوباما کی زندگی کے چھ گھنٹے کم ہو گئے

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:06

بھارت کی ما حوالیاتی آلودگی سے اوباما کی زندگی کے چھ گھنٹے کم ہو گئے

واشنگٹن / دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) امریکی صدر باراک اوباما اور ان کے وفد کے ارکان نئی دہلی کی آلودگی کی وجہ سے اپنی زندگی کے چھ گھنٹے کم کرکے واپس لوٹے ہیں۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی فضائی آودگی کے حوالے سے دنیا کا نہایت خطرناک شہر بن چکا ہے جہاں آب و ہوا میں آلودگی جان لیوا حدوں کو چھونے لگی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا ہے کہ جب فضائی آلودگی اس مقام تک پہنچ جائے تو نظام تنفس کو متاثر کرنے والے زہریلے خلیات بڑی تعداد میں پیدا ہونے لگتے ہیں جس سے سانس کی بیماریوں کے ساتھ کینسر اور دل کے امراض بھی جنم لیتے ہیں، برطانوی ماہر ماحولیات اور کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ڈیوڈ سیگل ہاٹر کا کہنا ہے کہ بھارت میں قیام کے دوران امریکی صدر اوباما کو ماحولیاتی آلودگی سے اس طرح نقصان پہنچا ہے جیسے انہوں نے ہر روز کم سے کم آٹھ سگریٹ پھونکے ہوں، تین دن وہاں گزارنے سے مجموعی طور پر اوباما کی زندگی کے6 گھنٹے کم ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :