اسرائیل کا مغربی کنارے میں مزید450مکانات کی تعمیر کا اعلان

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:07

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کیلئے ساڑھے چار سو مکانات بنانے کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت عالمی برادری کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر چار سو پچاس مکانات بنانے کے ٹینڈرز جمعے کے روز جاری کئے۔

عرب ٹی وی کے فلسطینی سرزمین پر یہودی آبادکاروں کے لیے تعمیرات کی نگرانی کرنے والی ایک غیرسرکاری تنظیم کے سربراہ “ ڈینیل سائیڈمن”کے مطابق ان مکانوں کی تعمیر سے فلسطینیوں کی مقبوضہ زمین ہر یہودی آبادکاری کا ایک سیلاب آجائے گا۔ ڈینیل کے مطابق نئے مکانات دریائے اردن کے مغربی کنارے میں پہلے سے موجود چار بستیوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سائیڈمین کا گروپ غرب اردن کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس میں بھی یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔انھوں نے پیش گوئی کی کہ مقبوضہ بیت المقدس میں بھی آنے والے دنوں میں اس طرح کے منصوبے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سائیڈمن کا کہنا تھا نئے ٹینڈرز کے اجراء کا مقصد وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کی مارچ میں ہونے والے عام انتخابات میں جیت کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اور یہودی آبادکاروں کیووٹوں کا حصول ہے اور یہ اقدام نیتن یاہو کے علم میں لانے کے بعد ہی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :