افغان طالبان کا داعش کمانڈر اور ان کے 45ساتھیوں کو پکڑنے کا دعویٰ

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:07

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) افغان طالبان نے داعش کمانڈر اور ان کے پینتالیس ساتھیوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیاہے۔طالبان کمانڈر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ملا عبدالروٴف خالد اور ان کے پینتالیس ساتھیوں کو افغان صوبہ ہلمند سے پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

ملا روٴف صوبے میں داعش کیلئے بھارتی کی مہم چلا رہا تھا۔طالبان کمانڈر نے یہ نہیں بتایا کہ داعش کے ان جنگجوؤں سے کیا سلوک کیا گیا تاہم اتنا ضرور بتایا کہ ملا عبدالروٴف خالد 2004 سے 2007 تک گوانتاناموبے کی جیل میں قید رہ چکاہے اور وہ ملا خالد حال ہی میں طالبان کو چھوڑ کر داعش میں شامل ہوا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے ملا خالد کو 2007میں افغان حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :