امریکہ کیوبا کو گوانتاناموبے واپس کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، وائٹ ہاوٴس

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) امریکہ نے کیوبا کے صدر راوٴل کاسترو کی جانب سے گوانتاناموبے فوجی اڈے پر قبضے کے خاتمے کا مطالبہ مسترد کردیا۔وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کیوبا کو گوانتاناموبے واپس کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر اوباما گوانتاناموبے جیل بند کرنے پر یقین رکھتے ہیں مگر نیول بیس میں ایسا کچھ نہیں ہے جسے بند کردیا جائے۔ گزشتہ روز کیوبا کے صدر کی جانب سے امریکہ سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مکمل تعلقات کی بحالی کے لئے گوانتاناموبے پر امریکی قبضہ ختم کرکے کیوبا کو واپس دے۔ گوانتاناموبے کا 45 مربع کلومیٹر رقبے کا کنٹرول امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :