ویسٹ انڈین آل راؤنڈ ر ڈوین براوو نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:09

ویسٹ انڈین آل راؤنڈ ر ڈوین براوو نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ..
اینٹیگا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31۔جنوری 2015ء ) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوین براوو نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں براوو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور وہ اب بھی اپنے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر نے کے خواہاں ہیں ۔

(جاری ہے)

31سالہ ڈوین براوو نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 40میچز میں 31.43کی اوسط سے 2200رنز بنا ئے جن میں 3سنچریاں شامل تھیں۔ آل راؤنڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 39.83رنز فی وکٹ کی اوسط سے 86کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا جس میں 2مرتبہ اننگز میں 5یا اس سے زائد وکٹیں بھی شامل ہیں ،براوو دسمبر 2010ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :