عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کا 31 دسمبر2014کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے 2,901.86 ملین روپے بعداز ٹیکس منافع کااعلان

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائیریکٹر نے دسمبر 31 2014,کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے 2,901.86 ملین روپے بعداز ٹیکس منافع کااعلان کردیاہے۔ سال 2013کی اسی ششماہی میں یہ منافع 1,425.27ملین روپے تھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح دسمبر 31 2014,کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے ارننگ پر شیئر3.14روپے سے بڑھ کر 6.40 روپے ہو گئی ہے ۔ یہ اضافہ کمپنی کی کامیاب سرما یہ کاری کی عکاسی کرتا ہے جس میں فرٹیلایئیزر، ریئیل اسٹیٹ ،سیمنٹ ، انرجی ،سکیورٹیز بروکریج، ایسٹ مینجمنٹ اور کارپوریٹ فنانس شامل ہیں ۔عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی نمایاں سیکٹرزمیں سرمایہ کاری اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی کمپنی اپنی شاندار کارکردگی کو شامل رکھے گی