ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب12فروری میلبورن میں ہوگی ، دوسرامیزبان ملک نیوزی لینڈ اپنی تقریب کرائسٹ چرچ میں کرائے گا

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:29

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب12فروری میلبورن میں ہورہی ہے جبکہ ایک اور میزبان ملک نیوزی لینڈ اپنی تقریب کرائسٹ چرچ میں کرائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور منیجر نوید اکرم چیمہ میلبورن میں افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ مصباح ورلڈ کپ کے کپتانوں کے فوٹو سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔

4فروری کو پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے سفر کا باضابطہ آغاز کرے گی اور ٹیم کا پہلا پڑاؤ سڈنی میں ہوگا۔ جہاں پاکستانی ٹیم کا مختصر کیمپ لگے گا۔9 فروری کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اور گیارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد بارہ فروری کو ایڈیلیڈ پہنچے گی۔ پاکستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میں میچ پندرہ فروری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

میگاایونٹ میں ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ،احمد شہزاد ، یونس خان، عمر اکمل، حارث سہیل، صہیب مقصود، سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاہد آفریدی ، وہاب ریاض، احسان عادل، جنید خان، سہیل خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ہیڈکوچ وقار یونس، سپن باوٴلنگ کوچ مشتاق احمد، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ گرانٹ بوڈن نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی۔ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ پہلی شکست کو بھول کر میدان میں اتریں۔ اپنا نیچرل کھیل کھیلیں اور کامیابی حاصل کریں۔ ورلڈکپ سے قبل ٹیم کا ردھم میں آنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :