کراچی ائیرپورٹ سے پی آئی اے کا انجینئر بغیر پاسپورٹ کے جدہ پہنچ گیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:32

کراچی ائیرپورٹ سے پی آئی اے کا انجینئر بغیر پاسپورٹ کے جدہ پہنچ گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) کراچی ائیرپورٹ سے پی آئی اے کا انجینئر بغیر پاسپورٹ کے جدہ پہنچ گیا امیگریشن حکام نے جدہ ائیرپورٹ پر گرفتار کر کے پی آئی اے پر 5 ہزار سعودی ریال جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی سے جدہ جانے والی قومی ائیرلائن پی کے 739 میں پی آئی اے کا انجینئر بغیر پاسپورٹ کے جدہ پہنچ گیا جدہ ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انجینئر کو فوری طور پر گرفتار کر کے پی آئی اے پر 5 ہزار سعودی ریال جرمانہ کر دیا جبکہ پی آئی اے نے انجینئر کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے معافی نامہ اور جرمانہ ادا کر دیا

متعلقہ عنوان :