پشاور میں پولیس کے سرچ آ پریشن اور لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا احتجاج

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:34

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پشاور کے نواحی علاقے اچینی کے رہائشیوں نے پولیس کے سرچ آپریشن اور طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جو کہ تاحال بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے رنگ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر رکھا ہے جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اچینی کے رہائشی گذشتہ شب پولیس کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریش اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف اچینی چوک کے مقام پر جمع ہوئے اور رنگ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن فضل الہی اچینی چوک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :