اپنے کیرئیر کے لئے والد کا نام استعمال نہیں کرونگی‘ سونم کپور

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:41

اپنے کیرئیر کے لئے والد کا نام استعمال نہیں کرونگی‘ سونم کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ کبھی بھی اپنے کیرئیر کے لئے والد کا نام نہیں استعمال کرونگی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں شروع میں فلم انڈسٹری میں آئی تو میرا اندازہ بہت ہی دفاعی تھا کیونکہ یہاں لوگ بہت کمینے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے لوگ یہ سوچ رہے تھے کہ میں انیل کپور کی بیٹی ہوں اور ہر چیز کو بڑی آسانی سے لوں گی اور وہ جو چاہیں مجھ سے کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی لئے میں نے یہ کہہ دیا تھا کہ میں کسی بھی چیز کے لئے اپنے باپ کا نام نہیں استعمال کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈائریکٹر کو بھی صرف اپنے ریفرنس سے بات کرتی ہوں اور کبھی بھی کسی کو یہ نہیں کہنا چاہتی کہ میں چونکہ انیل کپور کی بیٹی ہوں اس لئے مجھے وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے۔