غزہ میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری، متعدد مکانات ، فصلیں تباہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:53

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی کے شمال اور مشرق سے شہر کے اندر گولہ باری کے نتیجے میں متعدد مکانات، فصلیں تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے غزہ کے مشرقی، وسطی اور شمالی گورنریوں میں گولہ باری کی۔

(جاری ہے)

صہیونی فوجیوں نے غزہ میں احتجاجی مظاہرہ کرنیوالے شہریوں پر گولہ باری اور ان پر گیس کے گولے بھی پھینکے تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ادھر اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں السناطی، عبسان، مشرقی خان یونس اور جنوبی علاقوں میں گولہ باری کی جس سے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :