مقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاروں کیلئے مکانات کی تعمیر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یورپی یونین

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:54

برسلز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) یورپی یونین نے غرب اردن القدس میں یہودی آباد کاروں کیلئے مکانات کی تعمیر کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ،خطے میں امن و استحکام کے قیام کی مساعی کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔یورپی یونین کی ہائی کمشنر برائے خارجہ، سیاسی اور سیکیورٹی امور فریڈیریکا موگرینی نے ایک بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی شہریوں میں یہودی تعمیرات کی کوئی حد مقرر کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر توسیع پسندانہ سرگرمیاں امن وامان کو تباہ کرنے کی گہری سازش ہیں اور اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ میں مزید مشکلات پیدا ہونگی۔مسز مورگینی نے کہا کہ اسرائیل تحمل اور برداشت سے کام لے اور جذباتی انداز میں توسیع پسندانہ کاموں کا سلسلہ بند کرے، ایسے طریقے اختیار نہ کئے جائیں جس کے نتیجے میں خطے میں مزید کشیدگی جنم لیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :