تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جا رہی ہیں ‘ رانا بابر حسین
ہفتہ 31 جنوری 2015 12:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آ سکیں، عوام کو خدمات کی بہترین فراہمی کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام انتہائی ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت محکموں اور اداروں میں جزا اور سزا کا نظام متعارف کرا رہی ہے جس کا بنیادی مقصد اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں اور عملے کی حوصلہ افزائی جبکہ خراب کارکردگی دکھانے والے افسروں اور عملے کی بازپرس کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں کے حوالے سے صوبائی اور ضلع کی سطح پر اہداف کا تعین کیا گیا ہے اور ان اہداف کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں اور محکموں کو انتہائی فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہے۔(جاری ہے)
تعلیم اور صحت دو ایسے شعبے ہیں جن کا براہ راست تعلق عوام سے ہے اور ان دونوں شعبوں میں بہتری لانے کیلئے مقرر کردہ اہداف کو ہر صورت حاصل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں کے حوالے سے جو ضلع اچھی کارکردگی دکھائے گا وہاں کے متعلقہ انتظامی افسران اور عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ خراب کارکردگی پر بازپرس اور احتساب ہوگا کیونکہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہوگا اور نتائج دکھانا ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.