مفت تعلیم کے منصوبے سبجیکٹ بیسڈ سپورٹ پروگرام سے منسلک سکولوں کا آٹھواں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد مکمل

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے سبجیکٹ بیسڈ سپورٹ پروگرام سے منسلک سکولوں کا آٹھواں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مستحق طالب علموں کی مفت تعلیم کے پراجیکٹ فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول سے منسلک سکولوں کے تعلیمی معیار کی جانچ پڑتال کے لئے 2 فروری سے شروع ہونے والے 15 ویں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے پیف کے عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔یہ ٹیسٹ اکیڈیمک ڈویلپمنٹ یونٹ کے زیر اہتمام لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :