کھلاڑی انٹرنیشنل ایونٹس میں شامل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیاری نہیں کر سکتے،ابو ظہر عمر راؤ

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) قومی ہاکی ٹیم کے گول کپنگ کوچ ابوظہر عمرراو نے کہا کہ فنڈ کی عدم دسیتابی کی وجہ سے کھلاڑی انٹرنیشنل ایونٹس میں شامل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیاری نہیں کر سکتے ہیں اور تربیتی کمپ کے لیے کم از کم 5 سے 10 لاکھ روپے کی ضرروت ہے۔ ان خیالات کہا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

31 جنوری 2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف نیشنل بنک پاکستان ٹیم کو امداد کررہا ہے اور اس وقت ہاکی ٹیم کی معاشی حالت بہت کمزورہے۔ انہوں نے کہا کے چیمپئن ٹرافی میں ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ٹیم نے اشین گیمز میں فانل تک کھلاہے۔ انہوں نے کہا کے طاہر زمان اور آصف باجوہ دنیا کے بہترین کوچ ہیں اس لیے کسی فارن کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔ایہوں نے کہا کے ٹیم میں اس وقت تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور کھلاڑی جوش و جزبہ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔