شکار پور،حساس اداروں نے ملزمان کا سراغ لگا لیا،تعلق بلوچستان سے ہے

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) حساس اداروں نے شکار پور میں حملے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا جس کے مطابق حملے میں ملوث ملزمان کی کڑیاں بلوچستان سے ملتی ہیں اس حوالے سے سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز حساس اداروں نے شکار پور میں حملے میں ملوث ملزمان کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو حوالے کر دی ہے جس کے بعد سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کر کے رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا ۔بلوچستان حکومت نے شکار پور میں ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کرنے بھر پور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں دونوں صوبائی حکومتوں نے انٹیلی جنس شیئرنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :