وفاقی دارلحکومت کی سیکورٹی،حکومت اسلام آباد میں 1700سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرے گی

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:12

وفاقی دارلحکومت کی سیکورٹی،حکومت اسلام آباد میں 1700سے زائد کلوز سرکٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) حکومت وفاقی د ارالحکومت اسلام آباد میں 1700سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرے گی ۔ یہ کیمرے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت قائم کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پراجیکٹ کو دوبارہ گزشتہ سال مارچ میں شروع کیا گیا تھا اسلام آباد پولیس کیمروں کی تنصیب کے لیے سروے مکمل کرچکی ہے اور نادرا کو اپنی تفصیلات سے آگاہ کرچکی ہے 2012ء میں سپریم کورٹ نے سیف سٹی پراجیکٹ کو غیر قانونی اور ناقابل عمل قرار دیا تھا اس پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ا ور پشاور میں سکیورٹی کیمرے نصب کئے جانے تھے بعد ازاں مارچ 2014ء کو پراجیکٹ دوبارہ شروع کردیا گیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایک چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اربوں ڈالرز کے اس پراجیکٹ کی تکمیل کی جائے گی اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب کے لئے پولیس کا محدود کردار ہے

متعلقہ عنوان :