بارانی علاقوں میں بہاریہ مکئی کی ڈرل سے کاشت کے لئے شرح بیج 12تا 15کلو گرام فی ایکڑ جبکہ آبپاش علاقوں میں وٹوں پر مکئی کی کاشت کیلئے شرح بیج 8 تا 10 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کیا جائے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی
ہفتہ 31 جنوری 2015 13:13
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق بارانی علاقوں میں بہاریہ مکئی کی ڈرل سے کاشت کے لئے شرح بیج 12تا 15کلو گرام فی ایکڑ جبکہ آبپاش علاقوں میں وٹوں پر مکئی کی کاشت کیلئے شرح بیج 8 تا 10 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کیا جائے۔ فی ایکڑ شرح بیج کا انحصار بیج کے اُگاوٴ، صحت، وزن اور طریقہ کاشت پر ہوتا ہے۔
مکئی کی بہاریہ کاشت کیلئے بھاری میرا زمین موزوں ہے جبکہ ریتلی، سیم زدہ اور کلراٹھی زمین مکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے۔ سخت تہہ والی زمین بھی مکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے لہٰذا اگر زمین میں سخت تہہ موجود ہو تو اسے گہرا ہل چلا کر توڑ لیا جائے اورکھیت کی ہمواری کا خیال رکھا جائے کیونکہ ہموار کھیت میں بارش کا پانی یا آبپاشی کی صورت میں تمام کھیت میں یکساں طور پر دستیاب ہوتا ہے جو فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے ضروری ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.