آٹھواں آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ شہباز گرین نے جئے لعل فٹ بال کلب کو دھول چٹا دی

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:14

کراچی ( (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہباز گرین فٹ بال کلب بنارس نے جئے لعل فٹ بال کلب ٹھٹہ کو 5-2سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف کے 10ویں منٹ میں شہباز گرین کے رحمن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے سبقت دلادی لیکن 13ویں اور 27ویں منٹ میں جئے لعل فٹ بال کلب کی جانب سے عامر نے دو گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول سے برتری دلا دی کھیل کے دوسرے ہاف میں شہباز گرین نے اپنے کھیل میں بہتری پیدا کرتے ہوئے جئے لعل کے گول پوسٹ کا مکمل گھیراؤ کیا اور یکے بعد دیگرے گول اسکور کئے جن میں پیش پیش ان کے اسٹار فارورڈ ثناء اللہ کا اہم کردار تھا جنہوں نے لگا تار 3گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ عین الدین نے مزید ایک گول اسکور کیا اور شہباز گرین 5-2کے اسکور کے ساتھ فاتح ہوکر گراؤنڈ سے باہر آئی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئر مین شہباز گرین عمر زاد روغانی کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ رضا خان ،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیر السلام ،اجمل خٹک اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،عبدلغفور بلوچ اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :