جہانیاں،پانچ مسلح ڈاکوؤں کاخانیوال روڈ پر ناکہ،درجنوں ٹرکوں اور ٹرالروں کو روک کر ڈرائیوروں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے،مزاحمت پر فائرنگ ،متعدد ڈرائیور زخمی ہو گئے

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:14

جہانیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پانچ مسلح ڈاکوؤں کاخانیوال روڈ پر ناکہ،درجنوں ٹرکوں اور ٹرالروں کو روک کر ڈرائیوروں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے،مزاحمت پر فائرنگ ،متعدد ڈرائیور زخمی ہو گئے ،مشتعل ڈرائیوروں نے ٹرالر کھڑا کرکے روڈ بلاک کر دیا،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے نفری سمیت موقع پر پہنچ کر روڈ کھلوایا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جمعہ کی شب بارہ بجے کے قریب جہانیاں میں خانیوال روڈ پر جنگل مڑیالہ کے قریب پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ایک پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات میں نقدی چھین لی جبکہ بعد میں جہانیاں کے علاقہ پرویزوالا کے قریب روڈ پر ناکہ لگا لیااور جی ٹی روڈ سے گزرنے والے ٹرکوں اور ٹرالروں کو روک کر درجنوں ڈرائیوروں سے نقدی اور موبائل چھین لیے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے متعددڈرائیور زخمی ہو گئے مشتعل ڈرائیوروں نے ٹرالر سڑک کے درمیان کھڑا کرکے لاہور ،کراچی جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا جس سے ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں ڈی ایس پی جہانیاں عمران کالرو نے ایس ایچ او شاہد نذیر وڑائچ اور پولیس و ایلیٹ فورس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیااور علی الصبح چار بجے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :