انگلش پریمئر فٹ بال لیگ، افتتاحی میچ میں ہل اور نیوکاسل کل مدمقابل

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:20

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)فٹ بال پریمئر لیگ کے دوران رواں ہفتے کے اختتام پر آٹھ میچ کھیلے جائیں گے ، کل افتتاحی مقابلہ ہل اور نیو کاسل کے درمیان ہوگا۔فٹبال سیزن اپنے عروج پر ہے ، انگلش پریمئر لیگ میں ہل اور نیوکاسل کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایورٹن کا کرسٹل پیلس ، لیور پول کا ویسٹ ہیم ، وین رونی اور روبن وین پرسی کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ لیسسٹر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سٹوک اور کیو پی آر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سندر لینڈ اور ٹوٹنہم اپنے اپنے میچ کھیلیں گے۔ سرفہرست چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان زبردست جوڑ پڑے گا۔ لیگ کے پوائنٹ ٹیبل پر نظر ڈالیں تو چیلسی باون پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ مانچسٹر سٹی 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ساوٴتھمپٹن کی ٹیم کا تیسرا نمبر ہے اور اس کے بیالیس پوائنٹس ہیں۔40 پوائنٹس کے ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ چوتھے جبکہ آرسنل پانچویں نمبر پر ہے جس کے 39 پوائنٹس ہیں۔