صرف سات سیکنڈ میں کیا سےکیا ہوگیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:23

صرف سات سیکنڈ میں کیا سےکیا ہوگیا

کینیڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) کینیڈا کے صوبے Quebecکے شہر DOLLARD-DES-ORMEAUX کے رہائشی جول افرگان (Joel Ifergan) نے کمپیوٹر سسٹم پر لاٹری ٹکٹ خریدا۔

(جاری ہے)

23 مئی 2008 کو ہونے والی قرعہ اندازی میں اس ٹکٹ نمبر پر 21.3 ملین ڈالر کا انعام نکلا مگر مسئلہ یہ ہوا کہ جول صاحب نے مقررہ وقت کے 7 سیکنڈ بعد ٹکٹ خریدا تھا۔انعام کی رقم ایک دوسرے شخص کو دے دی گئی جس کا ٹکٹ نمبر میچ کر رہا تھا۔ جول افرگان نے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا مگر عدالت نے جول کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ جول کا کہنا ہے کہ اس وقت تک وہ اس مقدمے پر 79 ہزار ڈالر خرچ کر چکا ہے۔