سانحہ شکار پور کیخلاف صوبہ سندھ میں سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا گیا ‘ قومی پرچم سرنگوں رہا
ہفتہ 31 جنوری 2015 13:24
کراچی/شکار پور /جیکب آباد /سکھر /بدین /دادو /ٹنڈو محمد خان /نواب شاہ /خیر پور /میر پور خاص (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) سانحہ شکار پور کے خلاف صوبہ سندھ میں سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا گیا ‘ قومی پرچم سرنگوں رہا ۔صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ شکار پور کے خلاف سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کااعلان کیا گیا تھا ہفتہ کو سرکاری اداروں میں قومی پرچم سرنگوں رہا اور جاں بحق افراد کے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20 ‘ 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے دو، دو لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ۔
دوسری جانب شہر قائد کے مختلف مقامات پر مظاہرین نے دھرنے دئیے گئے ۔نمائش چورنگی پر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوئی، اس سے پہلے ملیر نیشنل ہائی وے پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت مظاہرین نے دھرنا دیا گیا اور سڑک بلاک کر دی گئی، جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں نیشنل ہائی وے کی بندش پر عام شہریوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیاملیر میں عام شہریوں اور احتجاج کرنے والے افراد کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے گاڑیاں کھڑی کرکے عام شہریوں اور احتجاج کرنے والے مظاہرین میں فاصلہ پیدا کیا البتہ شاہراہ کو نہیں کھولا جا سکاانچولی میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ‘ رات گئے تک کھلی رہنے والی دکانوں پر تالے پڑے رہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.