ایک ہی دن میں پولیو کے مزید تین نئے کیسز سامنے اگئے ‘ تعداد 305ہوگئی

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ایک ہی دن میں پولیو کے مزید تین نئے کیسز سامنے اگئے۔ ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد تین سو پانچ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے مطابق ایک ہی دن میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آ گئے۔ اس سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی کل تعداد چھ ہو گئی۔ وزارت صحت کے مطابق نوشہرہ، شمالی وزیرستان اور کمبر کے رہائشی بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی کل تعداد تین سو پانچ ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :