پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارت 540 کلومیٹر طویل گیارہ فٹ چوڑا ٹریک بنائے گا ‘بھارتی میڈیا
ہفتہ 31 جنوری 2015 13:31
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) بھار تی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارت 540 کلومیٹر طویل گیارہ فٹ چوڑا ٹریک بنائے گا۔اس کیلئے بھارتی ریاست پنجاب چار سو ایکڑ زمین خریدے گی جس کی مرکزی حکومت نے اجازت دے دی۔بھارتی اخبار”اکنامک ٹائمز“ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے 400 ایکڑ سے زائد زمین، حاصل کرنے کے لئے درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب کی پرکاش سنگھ بادل حکومت کو گرین سگنل دے دیا۔
حکومت نے یہ اقدام زمین مالکان کی جانب سے مداخلت کے ساتھ نمٹنے کیلئے کیا بارڈر سیکورٹی فورس اور دیگر ایجنسیوں کی طرف سے ہموار گشت کرنے کیلئے یہ راستہ بنایا جا ئے گا۔اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی طرف سے پنجاب حکومت کو20جنوری کو خط موصول ہوگیا اب تک مرکزی اور پنجاب حکومت کے درمیان ایک تنازع کی وجہ سے زمین حاصل نہ کی جا سکی۔(جاری ہے)
بھارتی سیکورٹی فورسزسرحد کے ساتھ زمین مالکان کو پٹرولنگ کے سلسلے میں تنگ کرتی تھی اور انہیں کاشت کاری میں بھی رکاوٹیں ڈالتی تھیں۔
کھیتی باڑی کے مسائل کے پیش نظر زمین مالکان نے پنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ 2008میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت سے پٹرولنگ کیلئے سرحد کے ساتھ کسانوں سے زمین خریدنے کی درخواست کی تاکہ ان کو رکاوٹیں درپیش نہ آئیں۔اس سلسلے میں اب مرکزی حکومت نے پنجاب کو زمین خریدنے کی ہدایت کردی۔پٹرولنگ کے لئے سرحد کے ساتھ گیارہ فٹ چوڑا رٹریک بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.