دہشت گرد وں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،شکار پورامام بارگاہ پر حملہ افسوسناک ،قابل مذمت ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر
ہفتہ 31 جنوری 2015 13:55
سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی تربیت اور ترغیب دینے والے دین کے نام پر کم سن بچوں کو ورغلا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ خود بھی بھٹکے ہوئے لوگ ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہی کے راستے پر ڈال رہے ہیں۔ شکار پور میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔
پوری قوم مل کر پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کا خاتمہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام پورہ تحصیل شاہکوٹ میں گرلز ہائی سکول میں میلاد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کی فضا کو فروغ دینے والے نہ صرف کافروں کے ایجنٹ ہیں بلکہ خود بھی کفر کی اتھاہ گہرائیوں میں غرق ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.