دہشت گردکسی بھی صورت اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہونگے ‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان میں جتنی مہنگائی اور بے روز گاری ہوئی ہے ،ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی مگر اس کے باوجود لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کے وعدے صرف باتوں تک نظر آرہے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکو مت بجلی کی قیمتوں میں3روپے فی یونٹ اضافہ کر کے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ مار نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے انہوں نے سانحہ شکار پور پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردکسی بھی صورت اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہونگے اور تحریک انصاف شکار پور اما م بارگاہ میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت اور ورثاء سے مکمل اظہار ہمدردی کرتی ہے۔