علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک ریجن کے داخلےکل شروع ہونگے

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:56

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی اسلام آباد اٹک ریجن کے سمسٹر بہار 2015ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5مارچ مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لیٹ فیس کے ساتھ 20۔مارچ2015تک جاری طلبہ اور نئے طلبہ بنک کی مقررہ شاخوں میں فارم جمع کروا سکتے ہیں ۔ داخلہ فارم ریجنل آفس دارسلام کالونی اٹک اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اٹک اور تمام تحصیلوں میں دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :