پروفیسر مرزا وارث جرال نے رجسٹرار میرپور یونیورسٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:06

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) پروفیسر مرزا وارث جرال نے رجسٹرار میرپور یونیورسٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وہ میر پور یونیورسٹی کے پانچویں رجسٹرار ہیں۔ ان کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع بھمبر سے ہے ۔پروفیسر وارث جرال 1992 سے میرپور یونیورسٹی کیساتھ منسلک ہیں اور بطور لیکچرار ، اسسٹنٹ پروفیسراور فروفیسر کے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ 2009 میں شعبہ الٹریکل انجینئرنگ کے سربراہ تعینات ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ بطور سربراہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ اور پارو انجینئرنگ بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ الومنا ئی اسوسی ایشن مسٹ کے چیئرمین کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔الومنا ئی اسوسی ایشن مسٹ کے ممبران انجینئر اصغر حیات، انجینئربلال ایوب، انجینئر افنان محمود ، انجینئر حسن طلال ، انجینئر خضر حیات، انجینئرعثمان مصدق، انجینئر لیاقت اعوان ، انجینئر نعیم طاہر ، انجینئر عبداللہ طاہر ، انجینئر حسن مرزا اور دیگر نے انہیں رجسٹرار تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے وہ اپنی تمام تر توانائیاں یونیورسٹی کی بہتری کے اور طلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صرف کریں گے ۔