سرساوہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) سرساوہ پولیس چوکی کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں ہیروئن سمیت تیس بور پسٹل اور گولیاں برآمدتفصیلات کے مطابق چوکی افسر سرساوہ عامر فاروق کو معتبر زرائع سے اطلاع ملی کے بدنام زمانہ منشیات فروش طالب حسین ولد دل محمد اپنے گھر کے قریب سڑک پر ہیروئن فروخت کر رہا ہے چوکی افسر نے معہ نفری کاروائی کر تے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تلاشی لی تو ملزم کے قبضہ سے ایک کلو کے قریب ہیروئن سمیت غیر قانونی تیس بور پسٹل دو میگزین اور تیس گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف 3/4امتناع منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے پرAPC/13/20/65کے تحت مقدم درج کر کے ملزم کوحوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :