کوٹلی، خاتون پر گھر میں گھس کر تشدد کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)خاتون پر اس کے گھر میں گھس تشدد کرنے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈھیری نالہ کی رہایشی خاتون نے تھانہ پولیس کوٹلی کو بتایا کے وہ گھر میں وقوعہ کے روز اکیلی تھی کے دو ملزمان شفیق اورنجیب پسران عبدالحمیدنے گھر میں گھس کر گالی گلوچ کیا پھر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے لگے شور سن کر قریبی لوگ اکھٹے ہونے پر ملزمان قتل کر نے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگے پولیس نے زاہین کوثرزوجہ سعید محمد کی درخواست پر کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کے خلاف APC/34/452/504کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ۔