بھارت کا 5 ہزار کلو میٹر تک مار کرنیوالے اگنی فائیو میزائل کا کامیاب تجربہ
ہفتہ 31 جنوری 2015 14:19
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو کامیاب میزائل تجربے پر سراہا ہے ۔
(جاری ہے)
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اینٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج کے ڈائریکٹر ایم وی کے وی نے بتایا کہ ریاست اڑیسہ میں واقع کمپلیکس فور کے موبائل لانچر سے اگنی فائیو کا میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل پانچ ہزار کلو میرٹ تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے اور ایک ٹن سے زائد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔
دریں اثناء بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے اپنے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ اگنی فائیو کا کامیاب میزائل تجربہ ہماری مسلح افواج کیلئے اہم اثاثہ ہے انہوں نے کہا کہ قوم اپنے سائنسدانوں کو ایسی کاوشوں پر سلوٹ پیش کرتی ہے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی اگنی فائیو کے تجربے پر سائنسدانوں کی تعریف اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کی جانب سے عیدالوطنی کویت اور یوم پاکستان کے حوالے سے افطار ڈنر
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.