فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے میں ساتھ ہے‘ میجر جنرل عاصم باجوہ
ہفتہ 31 جنوری 2015 14:19
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت اس عزم کی عکاس ہے کہ فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانا چاہتی ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت سپیشل سروسز گروپ کے انسٹرکٹرز پولیس اہلکاروں کو لاہور کے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں تربیت دے رہے ہیں اور وہاں سے پہلا دستہ تیار ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی پاسنگ آؤٹ میں شرکت اس عزم کی عکاسی ہے کہ فوج قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی صلاحیت بڑھانا چاہتی ہے اور سیکیورٹی و امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں اپنی تربیتی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی صلاحیت بڑھا کر ملک میں امن و استحکام قائم کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.