مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی مظاہرین پر بدترین تشدد‘ بزرگ شہری سمیت دو فلسطینی بری طرح زخمی

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:30

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فورسز کے تشدد کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں غیر قانونی یہودی آبادکاریوں کے خلاف کافرمادوم میں مظاہرہ کرنیوالے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر آنسو گیس پھینکے اور لاٹھی چارج کیا۔ جس کے نتیجے میں ایک بزرگ شہری سمیت دو فلسطینی شہری بری طرح زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :