حکومت کوٹلی میں کانٹا سسٹم نصب کرنے سے قبل ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پورے کرے،گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی کال حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی ناکامی ہے، جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:33

پلندری ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت کوٹلی میں کانٹا سٹم نصب کرنے سے قبل ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پورے کرے،گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی کال حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی ناکامی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکو مت نے ٹرانسپورٹرز کے جائز مظالبات پورے نہ کیے تو جماعت اسلامی پہیہ جام کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کھڑی ہوگی،انھوں نے کہاکہ حکومت ا وراس تمام اداروں کا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے حکومت اور اس کے ادارے عوام کولوٹ رہے ہیں،مہذیب دنیا میں ایسے حکمرانوں کو ایک ایک دن بھی اقتدار کی کرسی پر رہنے نہیں دیتا مگر یہاں الٹی گنگا بہتی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس استحصالی اور کرپٹ نظام کے خلاف میدان میں نکلی ہے،جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہوتا اس وقت تک عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اس کے مسائل میں اضافہ ہی ہوتا چلا جائے گا،ایک سوال کے جوا ب میں انھوں نے کہاکہ کانٹا سٹم نصب کرنے سے قبل یہاں کے متعلق ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کرنا حکومت کا فرض ہے،حکومت اپنے فرائض سے غافل نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :