ہجیرہ ،جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کالج یونٹ کا اجلاس

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:35

ہجیرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کالج یونٹ کا اجلاس ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی اجلاس میں شمولیت،گیارہ فروری عقیدت و احترام کے ساتھ منائے کا اعلان،قائد تحریک امان اللہ خان و چئیرمین محمد یاسین ملک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج ہجیرہ کی تنظیم JKSLFکی اہم میٹنگ صدر کالج یونٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی اجلاس میں سردا ر شاہد اسلم،نو یداحمد چوہدری،معروف زرگر،منیب خالد،احتشام احمد،شکیل احمد،عبد اللہ رفیق،سردار فیضان،ماجد خان،نعمان چوہدری،اجمل ،عرفان عارف،ملک محمد وقار،عاقب یعقوب،صیام سلیم،ذحید سفیر،دانش مقبول،نصیب اعظم،عتیق سلیم،و دیگرنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہاکہ گیارہ فروری قاید کشمیر اور شہداء چکوٹھی کی برسی نہائت عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی جائے گی دس فروری کو موٹر سائیکل ریلی کراسنگ پوائنٹ تیتری نوٹ کی طرف نکالی جائے گی جس میں تحصیل بھر سے کارکنا ن بھر پور شرکت کرینگے اور قائد کشمیر مقبول بٹ شہید اور دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ قائد کشمیر مقبول بٹ سمیت شہداء نے ما در وطن ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی، خود مختاری، خوشحالی کے حصول کے لیے اپنی جانوں کے قیمتی نذرانے پیش کیے انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر سٹو ڈنٹس لبریشن فرنٹ تحریک آزادی کے ساتھ ساتھ طلباء حقوق کی بحالی،ریاست کے عوام کے جملہ مسائل،بجلی کی لوڈشیڈنگ،غربت،بے روزگاری، سمیت مطالعہ کشمیر کو باضابطہ نصاب میں شامل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے گے انہوں نے مذید کہاکہ قائد کشمیر مقبول بٹ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :